جنین کیمپ پر صیہونیوں کا وسیع حملہ، خونریز جھڑپیں جاری
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج نے جنین کیمپ پر دھاوا بول دیا ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ہفتے کے روز سیکڑوں صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں واقع جنین کیمپ پر حملہ کردیا۔ ان ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطینی جوان غاصب افواج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور شدید مسلحانہ جھڑپوں کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں ۔
صیہونی فوجیوں کے تازہ حملے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی بھی خبر ہے۔
یاد رہے کہ جمعے کو بھی صیہونیوں کے حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے تھے بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی افواج نے سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں بالخصوص غرب اردن میں ہنگامی صورتحال شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور فلسطینی مجاہدین ہر ممکنہ طریقے سے صیہونیوں کے جرائم کا جواب دے رہے ہیں ۔ اس سے قبل صیہونیوں کو صرف مقبوضہ علاقوں کے جنوبی حصے بالخصوص غزہ کی سرحدوں پر مزاحمت کا سامنا تھا لیکن اب غرب اردن کے نوجوانوں نے لگاتار مسلحانہ کارروائیاں کرکے غاصب اسرائیلیوں کے لئے حالات کو انتہائی دشوار بنا دیا ہے۔