فلسطین؛ صیہونی فوجیوں نے مسجد "رسول الله" کو شہید کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i415213-فلسطین_صیہونی_فوجیوں_نے_مسجد_رسول_الله_کو_شہید_کر_دیا
غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطین کے مغربی کنارے کے الخلیل علاقے میں واقع ایک مسجد کو شہید کر دیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۴:۲۶ Asia/Tehran
  • فلسطین؛ صیہونی فوجیوں نے مسجد

غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطین کے مغربی کنارے کے الخلیل علاقے میں واقع ایک مسجد کو شہید کر دیا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جنوبی الخلیل کے دورا ٹاؤن میں واقع "مسجد رسول اللہ" پر دھاوا بول کر اُسے شہید کر دیا۔

مذکورہ علاقہ صیہونی ہوس کا شکار ہو چکا ہے اور انہوں نے اس پر فلسطینیوں کی طرف سے ہر قسم کی تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اُس پر اپنا ناجائز قبضہ جما لیا ہے۔ اپنی اسی جارحانہ اور غیرقانونی پالیسی کے تحت غاصب صیہونی فوجیوں نے نبی کریم کے نام نامی سے موسوم اس مسجد کو زمیں بوس کر دیا۔

اُدھر مقبوضہ فلسطین کے دوسرے علاقے سلفیت ٹاؤن کے قراوہ بنی حسان سے خبریں ہیں کہ ناجائز صیہونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے باغات پر حملہ کر کے زیتون کے درختوں کو نقصان پہنچایا اور وہاں موجود فلسطینی کاشتکاروں کے ساتھ مار پیٹ بھی کی۔ رپورٹ کے مطابق غاصب شرپسندوں نے زیتون کے تیس درختوں کو کاٹ دیا۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران صیہونی غاصبوں کے جارحانہ، دہشتگردانہ اور اعصاب شکن اقدامات کے جواب میں فلسطینی جوانوں نے بھی اپنے مزاحمتی اور انتقامی اقدامات تیز کر دئے ہیں۔