اسرائیلی حملے کو ناکام بناتے ہوئے 2 شامی فوجی جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i416470-اسرائیلی_حملے_کو_ناکام_بناتے_ہوئے_2_شامی_فوجی_جاں_بحق
اسرائیلی حملے کو ناکام بناتے ہوئے 2 شامی فوجی جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۶:۰۹ Asia/Tehran
  • اسرائیلی حملے کو ناکام بناتے ہوئے 2 شامی فوجی جاں بحق

اسرائیلی حملے کو ناکام بناتے ہوئے 2 شامی فوجی جاں بحق ہو گئے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: شام کے دارالحکومت دمشق کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فوج نے میزائلوں سے حملہ کیا تاہم شام کے ایر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کے کئی میزائلیوں کو تباہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کو روک لیا۔ اسرائیلی حملے میں 2 شامی فوجی جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

شامی میڈیا کے مطابق ملکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے طبریہ جھیل کی سمت سے میزائلوں کے ذریعے دمشق کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا۔

صیہونی حملے کے نتیجے میں دمشق ایئر پورٹ کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے جبکہ فضائی سروس معطل ہو گئی ہے۔

دو ہفتے قبل بھی اسرائیل نے دمشق کی جانب طبریہ جھیل کی سمت سے میزائل داغے تھے جنہیں ایر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا تھا۔