بغداد میں دہشت گرد امریکی فوجی قافلے پر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i417552-بغداد_میں_دہشت_گرد_امریکی_فوجی_قافلے_پر_حملہ
عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے پر حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Jan ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۴:۳۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے پر حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: المعلومہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بغداد کے علاقے الیوسفیہ میں امریکی اتحادی افواج کے لاجسٹک قافلے کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں امریکی فوج کے اس امدادی قافلے کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

گزشتہ ہفتے جمعرات کو بھی الیوسفیہ کے علاقے میں امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

عراقی عوام کی ایک بڑی تعداد اور مزاحمتی تنظیمیں اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت کے حق میں نہیں ہیں اور وہ قابض فوجیوں کو نشانہ بنانا اپنا حق سمجھتی ہیں۔