مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے صیہونیوں پر حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i418379-مغربی_کنارے_میں_فلسطینی_مزاحمتی_گروہوں_کے_صیہونیوں_پر_حملے
فلسطینی مزاحمتی گروہوں نےنابلس اور جنین میں غاصب صیہونیوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۱۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے صیہونیوں پر حملے

فلسطینی مزاحمتی گروہوں نےنابلس اور جنین میں غاصب صیہونیوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں ۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے نابلس میں شافی شمرون کے علاقے میں قائم غاصب صیہونیوں کی ایک چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔

اس کے علاوہ جنین میں بھی صیہونی فوج کی ایک چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے نشانہ بنائے جانے کی خبر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوجیوں نے العیساویہ کے علاقے میں حملہ کرکے کئی فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا۔

یاد رہے کہ ان دنوں فلسطین اورخصوصاً مغربی کنارے کے حالات بہت کشیدہ ہوگئے ہیں اورفلسطینی جوان ہر ممکن طریقے سے غاصب صیہونی فوجیوں کے

مظالم کا جواب دے رہے ہیں ۔ اس سے پہلے صرف غزہ میں صیہونیوں کو مزاحمت کا سامنا تھا لیکن اب مغربی کنارے اورمشرقی فلسطین کےجوان بھی مسلح ہوکر صیہونیوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔