Jun ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی بربریت کی انتہا، 2 سالہ فلسطینی بچہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید

صہیونی فوجیوں نے اپنے جرائم کے تسلسل میں دو سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا۔

سحرنیوز/ عالم اسلام : فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق دو سالہ فلسطینی بچے محمد ہیثم التمیمی کو صیہونیوں نے گولی مار کر شہید کردیا۔

اس فلسطینی بچے کا تعلق رام اللہ کے گاؤں "نبی صالح" سے ہے۔

دو روز قبل صہیونی فوجیوں کے حملے کے دوران یہ بچہ شدید زخمی ہوا اور کل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

صیہونی آبادکاروں نے اتوار کی رات نابلس کے شمال مغرب میں واقع "برقہ" علاقے پر بھی حملہ کیا اور فلسطینیوں کے گھروں کو نقصان پہنچایا۔

فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ برقہ میں ان حملوں میں 59 فلسطینی زخمی ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے آبادکاروں کی حمایت کرتے ہوئے برقہ میں فلسطینیوں پر فائرنگ کر کے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

فلسطینیوں نے گزشتہ دنوں کے دوران نابلس کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔

ٹیگس