مشرقی ترکی میں 5 اعشاریہ 2 ریکٹراسکیل کا زلزلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i424539-مشرقی_ترکی_میں_5_اعشاریہ_2_ریکٹراسکیل_کا_زلزلہ
مشرقی ترکی میں 5 اعشاریہ دو ریکٹراسکیل کا زلزلہ آیا ہے، جانی یا مالی نقصان کا ابھی تک علم نہیں ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۱, ۲۰۲۳ ۰۷:۱۰ Asia/Tehran
  • مشرقی ترکی میں 5 اعشاریہ 2 ریکٹراسکیل کا زلزلہ

مشرقی ترکی میں 5 اعشاریہ دو ریکٹراسکیل کا زلزلہ آیا ہے، جانی یا مالی نقصان کا ابھی تک علم نہیں ہوا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز (ای ایم ایس سی) نے اپنی رپورٹ میں مشرقی ترکی میں 5 اعشاریہ 2 ریکٹراسکیل کے زلزلے کی خبر دی ہے۔
ای ایم ایس سی کی رپورٹ کے مطابق یہ زلزلہ  ترکی کے ملائیٹا علاقے سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بج کر اڑتالیس منٹ پر آیا اور اس زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 7 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
ابھی تک آنے والے اس زلزلہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کا علم نہیں ہوا ہے۔