سید حسن نصراللہ کی جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i424586-سید_حسن_نصراللہ_کی_جہاد_اسلامی_کے_سیکرٹری_جنرل_سے_ملاقات
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے فلسطین کی جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • سید حسن نصراللہ کی جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے فلسطین کی جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے-

سحرنیوز/عالم اسلام: النشرہ ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے فلسین کی تنطیم جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے معاون محمد الھندی سے ملاقات کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں فلسطین ، لبنان اور علاقے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔