لیبیا میں صیہونی ریاست مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری (ویڈیو)
Aug ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
لیبیا کے مختلف شہروں میں لیبیا کی وزیر خارجہ کی صیہونی ریاست کے وزیر خارجہ سے خفیہ ملاقات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی قومی اتحاد حکومت نے نجلا محمد المنقوش کو وزارت خارجہ کے عہدے سے اس وقت ہٹا دیا جب المنقوش کی روم میں صیہونی ریاست کے وزیر خارجہ سے خفیہ ملاقات کی خبر منظر عام پر آئی تھی اور اس کے خلاف لیبیا میں مظاہرے شروع ہوگئے۔
تریپولی اور دوسرے شہروں کے لوگ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد ہی باہر سڑکوں پر نکل آئے اور صیہونی حکومت سے کسی بھی طرح کے تعلقات قائم کرنے کے خلاف مظاہرے شروع کردیئے۔
لیبیا کے عوام نے فلسطینیوں کی حمایت کے اعلان کے طور پر فلسطین کے پرچم بھی لہرائے۔