Sep ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج کا مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں حملہ

مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی فوج نے نابلس شھر پر حملہ کیا ہے جہاں اس کی فلسطینی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاع ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ایران پریس نے فلسطینی شھاب نیوز کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے نابلس میں بیت فوریق کی جانب سے حملہ کیا جس کے بعد اس کی فلسطینی مزاحمتی فورسز سے جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نےعوریف گاؤں پر حملہ کرکےفلسطینی قیدی کید صباح کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔ شمالی رام اللہ میں بھی صیہونی فوج نے سنجل علاقے میں حملہ کیا اور فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ اس کی جھڑپوں کی خبر ہے۔ جب کہ دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی فورسز نے جنین شھر میں صیہونی فوج کا ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

ٹیگس