شام، کیڈٹ کالج پر دہشت گردانہ حملہ+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i426222-شام_کیڈٹ_کالج_پر_دہشت_گردانہ_حملہ_ویڈیو
دہشت گردوں نے جمعرات کو مغربی شام کے صوبے حمص میں ایک فوجی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب پر ڈرون طیارے کے ذریعے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 89 افراد جاں بحق اور 277 افراد زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran

دہشت گردوں نے جمعرات کو مغربی شام کے صوبے حمص میں ایک فوجی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب پر ڈرون طیارے کے ذریعے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 89 افراد جاں بحق اور 277 افراد زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یہ حملہ ڈرون سے کیا گیا تھا۔ شام کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ 

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے جرائم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ 

جاں بحق ہونے والوں میں عام شہری، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔