Oct ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  •  افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایک بار پھر زلزلہ

افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔افغان میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت چھے اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔
یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرات سے جنوب مشرق میں بتّیس اعشاریہ آٹھ کلومیٹر دور تھا۔
افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہرات میں زلزلے سے تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران افغانستان کے صوبہ ہرات میں یہ تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ٹیگس