Oct ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • غزہ میں دشمن غاصب اسرائیل کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں: سرایا القدس

فلسطین کے مزاحمتی گروہ سرایا القدس کے ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں دشمن صیہونی فوجیوں کا بڑی بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین کے مزاحمتی گروہ جہاد اسلامی کے فوجی بازو سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے کہا ہے کہ انتہا پسند صیہونی کابینہ، صیہونی قیدیوں کی جان کی حفاظت کو کوئی اہمیت نہیں دیتی اور نتن یاہو ایک ایسا مجرم ہے کہ جس کی بنا پر غاصب صیہونی حکومت کا اور بھی جلدی خاتمہ ہو گا۔

اس ترجمان نے کہا کہ دشمن صیہونی فوجی عناصر کا غزہ میں بہت بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ دنیا جہاد کے میدان میں فلسطینی جوانوں کی شجاعت و بہادری کا مشاہدہ کر سکے۔ ابو حمزہ نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین ایسے دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں کہ جن کے اسلحے کے گودام دنیا کے سب سے بڑے شیطان امریکہ کے ہتھیاروں سے بھرے ہوئے ہیں جوعام شہریوں کا قتل عام کرنے کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں پھر بھی مظلوم فلسطینی مجاہد اپنی جرات و بہادری سے غاصب صیہونیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ٹیگس