Nov ۱۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • جنین کیمپ پر صیہونی فوج کا حملہ

صیہونی فوجیوں نے جمعے کی صبح کو مقبوضہ غرب اردن میں واقع جنین کیمپ پرحملہ کیا ہے

سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک حماس کی عسکری ونگ القسام بریگيڈ نے ایک مختصر ٹیليگرام پوسٹ میں لکھا ہےکہ وہ اس کیمپ میں مزاحمت کے دیگر گروہوں کے ساتھ دشمن کے خلاف نبرد آزما ہے-

تحریک حماس کی اس عسکری ونگ نے مزید کہا کہ فلسطینی مجاہدین، اسرائیلی فوج کو دھماکہ خیز مواد یا بھاری ہتھیاروں سے اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں - بعض سوشل میڈیا صارفین نے ایک ویڈیو بھی شائع کی ہے جس میں فلسطینی فورسز کے ہاتھوں ایک اسرائیلی فوجی گاڑی کو تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے

ٹیگس