پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
پاکستان کی سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے ایران کے نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای کے انتخاب پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
سحرنیوز/پاکستان:اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق گیلانی نے اپنے پیغام میں آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی قیادت، حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے نئے ایرانی رہبر کو اپنی نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ، حکومت اور عوام ایران کے نئے رہبر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ان کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان مذہبی، ثقافتی، تاریخی اور لسانی رشتے موجود ہیں جو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس سے قبل پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم بھی الگ الگ پیغامات کے ذریعے آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کو ایران کا نیا رہبر منتخب ہونے پر مبارکباد دے چکے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel