Mar ۱۱, ۲۰۲۶ ۲۳:۴۰ Asia/Tehran
  • پوتین کی متحدہ عرب امارات اور آذربائیجان کے سربراہوں سے ٹیلی فونی گفتگو

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر اور جمہوریہ آذربائیجان کے صدر سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی

سحرنیوز/دنیا: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر اور جمہوریہ آذربائیجان کے صدر سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں امریکہ اور اسرائیل کی فوجی کارروائی کے بعد خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رابطوں میں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ جاری کشیدگی کو جلد از جلد ختم ہونا چاہیے۔
ایرنا کے مطابق کریملن نے بتایا کہ روس اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی خطرناک اور بگڑتی ہوئی صورتحال پر گفتگو جاری رکھی، جس کے سنگین اثرات ایران اور عرب ممالک پر پڑ سکتے ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ تنازع کو مزید بڑھنے سے روکنا ضروری ہے اور اس مسئلے کا حل مذاکرات اور سفارتی ذرائع کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔
پوتن نے متحدہ عرب امارات کے صدر کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بعد پروازیں منسوخ ہونے کی صورتحال میں روسی شہریوں کی مدد اور تعاون کیا۔
رئیس‌جمهور روس، ولادیمیر پوتن نے ایک اور ٹیلیفونک گفتگو میں آذربائیجان کے صدر الہام علی‌اف کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ایران سے روسی شہریوں کے انخلا کے انتظام میں مؤثر تعاون اور آذربائیجان کی سرزمین کے ذریعے ایران کے عوام تک روسی انسانی امداد پہنچانے میں سہولت فراہم کرنے پر قدردانی کی۔
کریملن کے مطابق اس گفتگو کے دوران پوتن اور علی‌اف نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے فوری طور پر کشیدگی کے خاتمے اور موجودہ بحران کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی حمایت کا اظہار کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس موقع پر دونوں صدور نے اس بات پر بھی زور دیا کہ روس اور آذربائیجان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے، جو اسٹریٹجک شراکت داری اور اتحاد کے اصولوں پر مبنی ہوگا۔

ٹیگس