کیا امریکی حملے میں استقامت کے دو اہم کمانڈر شہید ہوگئے؟
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i427804-کیا_امریکی_حملے_میں_استقامت_کے_دو_اہم_کمانڈر_شہید_ہوگئے
آج صبح سے ہی امریکی ڈرونز کے ذریعے عراقی مزاحمت کے دو اہم کمانڈروں شیخ قیس خزعلی اور اکرم الکعبی کے قتل کی افواہوں سے بازار گرم ہے تاہم تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ خبریں پوری طرح سے جھوٹی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
  • کیا امریکی حملے میں استقامت کے دو اہم کمانڈر شہید ہوگئے؟

آج صبح سے ہی امریکی ڈرونز کے ذریعے عراقی مزاحمت کے دو اہم کمانڈروں شیخ قیس خزعلی اور اکرم الکعبی کے قتل کی افواہوں سے بازار گرم ہے تاہم تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ خبریں پوری طرح سے جھوٹی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح سے ہی یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ امریکی ڈرونز نے بغداد کی ابو غریب روڈ پر ایک کار کو نشانہ بنا کر عراقی مزاحمت کے دو کمانڈروں کو شہید کر دیا ہے۔

بعض افراد نے شیخ قیس الخزعلی کی شہادت کے امکان کی بھی بات کرنے لگے جبکہ بعض نے یہ بھی دعوی کیا کہ حملے میں اکرم الکعبی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

متعدد باخبر ذرائع سے تسنیم کے رپورٹر کے استفسار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ محض افواہ ہے اور مزاحمتی کمانڈر پوری طرح سے محفوظ ہيں۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ نشانہ بننے والی گاڑی خالی تھی اور اس میں کوئی بھی مزاحمتی کمانڈر موجود نہیں تھا۔