فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i430063-فلسطینی_مجاہدین_اور_صیہونی_فوجیوں_کے_درمیان_گھمسان_کی_جنگ
مغربی جنین میں صیہونی فوجیوں نے اپنی جارحیت کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  •  فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ

مغربی جنین میں صیہونی فوجیوں نے اپنی جارحیت کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مقامی ذرائع نے شہر جنین میں فلسطینی استقامت اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید مسلح جھڑپوں کی خبر دی ہےاس رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں کے دوران استقامت کے جوانوں نے صیہونیوں کے راستے میں کئی دستی بموں کے دھماکے کئے ہیں ۔

دوسری جانب فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان ثائر نعیم حمو کہ جو مغربی جنین میں یامون کالونی پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں زخمی ہوگيا تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگيا ہے۔

طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے غزہ میں اب تک ہزاروں فلسطینی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید اور زخمی ہوچکے ہيں ۔