ایران کے خلاف جنگ کے نتائج، لوفتہانزا میں ایک ہزار کی چھٹنی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i459122-ایران_کے_خلاف_جنگ_کے_نتائج_لوفتہانزا_میں_ایک_ہزار_کی_چھٹنی
جرمن ایئرلائن لوفتھانزا کے ایک اندرونی خط کے مندرجات کے مطابق، یہ کمپنی ایک ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ بحالی کا عمل توقعات سے زيادہ سست رہا اور ایران کی جنگ سے پیدا ہونے والے انرجی کے جھٹکے نے اس عمل پر براہ راست اثر ڈالا ہے۔
(last modified 2026-11-20T17:06:07+00:00 )
Nov ۲۰, ۲۰۲۶ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف جنگ کے نتائج، لوفتہانزا میں ایک ہزار کی چھٹنی

جرمن ایئرلائن لوفتھانزا کے ایک اندرونی خط کے مندرجات کے مطابق، یہ کمپنی ایک ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ بحالی کا عمل توقعات سے زيادہ سست رہا اور ایران کی جنگ سے پیدا ہونے والے انرجی کے جھٹکے نے اس عمل پر براہ راست اثر ڈالا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  اس ایئرلائن نے سن 2024  میں نقصان کم کرنے کے لیے لاگت میں کمی کا پروگرام شروع کیا تھا لیکن ملازمین کو بھیجے گئے خط کے مطابق، یہ اقدامات کافی ثابت نہیں  ہوئے۔

اس خط میں اس بات  کے ذکر کے ساتھ کہ رواں سال کے پہلے 9 مہینوں کے دوران اس ایئرلائن نے اوسطا ہر ماہ 20 ملین یورو کا نقصان اٹھایا، کہا گیا ہے:سن 2026 نے ہمیں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ مشرق وسطی میں جنگ، ایندھن کے مسلسل بے تحاشا اخراجات، 9 دن کی ہڑتال اور کمپنی کے بہت زیادہ اخراجات نے صورتحال کو خراب کر دیا ہے۔

جرمنی کے لئے قابل فخر سمجھی جانے والی یہ ایئرلائن اب فرینکفرٹ اور میونخ کے ہوائی اڈوں پر ایک ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو اس کے تقریبا 40 ہزار ملازمین کے قریب  2.5 فیصد کے برابر ہیں۔

لوفتھانزا نے، جو آسٹریا، سوئٹزرلینڈ اور برسلز ایئرلائنز سمیت دیگر ایئرلائنز بھی چلاتی ہے، گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ سن 2030  تک پورے گروپ میں  4 ہزار ملازمتیں، زیادہ تر دفتری، کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آج اعلان کردہ ملازمتوں میں کمی اس دور کی کمی میں شامل ہے یا اس کے علاوہ ہے۔

اس ایئرلائن کے مسائل کے باوجود، گروپ کی دیگر کمپنیوں کی مالی صورتحال اچھی ہے۔

لوفتھانزا گروپ نے جولائی تا ستمبر کی مدت میں منافع میں 30 فیصد اضافے کی خبر دی ہے جو توقع سے زیادہ ہے او یہ فائدہ ر طویل راستوں پر بزنس اور فرسٹ کلاس ٹکٹوں کی مانگ کی وجہ سے بڑھا ہے۔

تاہم ایران کے خلاف امریکا-صہیونی حکومت کی جنگ کے آغاز سے ایندھن کے اخراجات میں اضافہ اس گروپ پر دباؤ ڈال رہا ہے، اس حد تک کہ اس سال اس کے ایندھن کے سالانہ اخراجات 2025  کے مقابلے میں2  بلین یورو زیادہ ہوں گے۔

 

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel