مخبر: شینزین اجلاس ایران کے خلاف امریکی کاوشوں کی ناکامی کا ثبوت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459118-مخبر_شینزین_اجلاس_ایران_کے_خلاف_امریکی_کاوشوں_کی_ناکامی_کا_ثبوت
رہبر انقلاب کے مشیر نے زور دیا ہے کہ شینزین اجلاس کا خطے کے لیے ایک واضح پیغام  یہ تھا کہ امریکا اب ایران کے خلاف اتحادی بنانے کی طاقت نہیں رکھتا۔
(last modified 2026-11-20T16:04:07+00:00 )
Nov ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • مخبر: شینزین اجلاس  ایران کے خلاف امریکی کاوشوں کی ناکامی کا ثبوت

رہبر انقلاب کے مشیر نے زور دیا ہے کہ شینزین اجلاس کا خطے کے لیے ایک واضح پیغام  یہ تھا کہ امریکا اب ایران کے خلاف اتحادی بنانے کی طاقت نہیں رکھتا۔

سحرنیو/ایران:  محمد مخبر نے جمعہ  کو ٹرمپ کی ملاقاتوں کے نتیجے میں ان کی سیاسی شکست کے بعد،  سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں  لکھا: شینزین اجلاس کا خطے کے لیے ایک واضح پیغام یہ  تھا کہ امریکا اب ایران کے خلاف اتحادی بنانے کی طاقت نہیں رکھتا۔

انہوں نے اس پیغام میں مزید کہا: ٹرمپ کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چین  گئے اور خالی ہاتھ اور اپنے لیے نا مناسب بیان کے ساتھ واپس آئے۔ یقینا خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی سلامتی ایران کی ریڈ لائن  ہے جو اسلامی جمہوریہ کے 7 اصولی شرائط کے ساتھ حقیقت کا روپ دھارے گی۔

ایرنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکا، چین اور روس کے صدور کا سہ فریقی اجلاس جمعرات کے روز چین کے شہر شینزین میں منعقد ہوا۔

 

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel