غزہ کے خلاف اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید اکیاسی فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i431060-غزہ_کے_خلاف_اسرائیل_کی_بربریت_کا_سلسلہ_جاری_مزید_اکیاسی_فلسطینی_شہید
غزہ کی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 81 فلسطینی شہید ہوگئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۵:۴۸ Asia/Tehran
  • غزہ کے خلاف اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید اکیاسی فلسطینی شہید

غزہ کی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 81 فلسطینی شہید ہوگئے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 حملوں میں اکیاسی فلسطینی شہریوں کو شہید اورایک سو بتیس کو زخمی کردیا۔

اب مجموعی طور پرغزہ میں شہداء کی تعداد تیس ہزار تین سو پچاس ہوگئي ہے ۔ جبکہ اس عرصے کے دوران ستر ہزار چار سو ستاون بے گناہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں ستر فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔