افغانستان: خودکش دھماکے میں 21 افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i431735-افغانستان_خودکش_دھماکے_میں_21_افراد_جاں_بحق
افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش دھماکے میں 21 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • افغانستان: خودکش دھماکے میں 21 افراد جاں بحق

افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش دھماکے میں 21 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: پولیس کے مطابق دھماکا قندھار کے ایک بینک کے سامنے ہوا جہاں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ اس دھماکے میں 21 افراد کے جاں بحق ہونے کے علاوہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے اور زخمی بیشتر افغان شہری ہیں۔

ادھر طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکا جمعرات کی صبح آٹھ بجے مقامی بینک کے سامنے ہوا۔