صدر بشار اسد نے روسی صدر کو بھیجا اہم پیغام
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i431786-صدر_بشار_اسد_نے_روسی_صدر_کو_بھیجا_اہم_پیغام
شام کے صدر بشار الاسد نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے نام تعزیتی پیغام میں حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • صدر بشار اسد نے روسی صدر کو بھیجا اہم پیغام

شام کے صدر بشار الاسد نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے نام تعزیتی پیغام میں حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کے مطابق، شام کے صدر بشار اسد نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم بیرون ملک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اپنی مشترکہ جنگ جاری رکھیں گے۔

شامی صدر نے مزید کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ جس میں معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، روسی عوام کو اپنے اصولوں اور فیصلے کرنے کی خودمختاری اور آزادی پر عمل کرنے سے باز رکھنے میں مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

بشار اسد نے تاکید کی کہ ہم اس وحشیانہ عمل اور دنیا کے کسی بھی گوشے میں ہونے والی دہشت گردوں کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اور ہم بیرون ملک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ جنگ میں اپنے عزم پر زور دیتے ہیں۔