ایران کا جوابی اقدام، حزب اللہ لبنان کا شاندار ردعمل
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i432484-ایران_کا_جوابی_اقدام_حزب_اللہ_لبنان_کا_شاندار_ردعمل
حزب اللہ لبنان نے ناجائز اور غاصب اسرائیلی ریاست پر ایران کے ڈرون اور میزائلی حملے کو بے مثال ، جارحانہ اور منفرد قرار دیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۵:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران کا جوابی اقدام، حزب اللہ لبنان کا شاندار ردعمل

حزب اللہ لبنان نے ناجائز اور غاصب اسرائیلی ریاست پر ایران کے ڈرون اور میزائلی حملے کو بے مثال ، جارحانہ اور منفرد قرار دیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تمام تر خطرات اور دباؤ کے باوجود اپنے فطری اور قانونی حق کا استعمال کیا ہے اور بے مثال شجاعت و دلیری اور علاقے اور دنیا کی صورتحال کا انتہائی گہرائی سے ادراک کرتے ہوئے نسل کش اسرائیلی حکومت کے خلاف ٹھوس اور بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملے کے طویل المدتی سیاسی اور اسٹریٹجک اہداف وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ عیاں ہوں گے اور مسئلہ فلسطین اور صیہونی دشمن کے خلاف مزاحمت میں ایک نیا مرحلہ وجود میں آئے گا۔