حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے جنگ میں صیہونی حکومت کے خلاف فتح کو محاذ جنگ پر مزاحمتی مجاہدوں کی شاندار استقامت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے خادموں نے شہدائے ضاحیہ کی قبروں پر حاضری دی اور ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
حزب اللہ نے دہشتگرد صیہونی حکومت کے ذریعے لبنان میں جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے بعد پہلی بار منہ توڑ جواب دیا ہے۔
یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے مجاہدین نے اپنی استقامت اور ثابت قدمی کے ساتھ صیہونی حکومت پر جنگ بندی مسلط کی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے لبنان کے عوام، حکومت اور استقامتی محاذ کی حمایت نیز ایرانی وزیر خارجہ کی سفارتکاری کی قدردانی کی ہے
بیروت میں موجود دنیا بھر کے صحافیوں نے اپنے تجزیئے میں لکھا ہے کہ فضائی برتری کے برخلاف لبنان ميں زمینی جنگ میں اسرائیل کو مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا تھا۔
لبنان میں عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد اس جنگ بندی کی اہمیت اور ہر فریق کے لیے موجودہ حالات میں اس کے فوائد کے بارے میں گفتگو کی جا رہی ہے تاہم اس سلسلے میں کچھ نکات قابل غور ہیں۔
میڈیا ذرائع نے آج صبح بیروت کے وقت کے مطابق چار بجے سے لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے آغاز ہونے کی خبر دی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان دفتر خارجہ نے لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران لبنانی حکومت، عوام اور حزب اللہ کی بھرپور حمایت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
لبنان میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد بےگھر ہونے والے عوام نے واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے۔