Apr ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • غزہ کے خلاف جارح اسرائیل کے روز افزوں حملوں کے سبب شہداء کی تعداد میں اضافہ

جنوبی اور مرکزي غزہ پر صیہونی حکومت کے پے در پے حملوں میں اتوار کو شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بائيس ہوگئی ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کےمطابق ان حملوں کے سنگین ہونے کے سبب شہداء کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے- ان حملوں میں مرکزی اور جنوبی غزہ میں تین رہائشی مکانات کو توپخانے کے حملے کا نشانہ بنایا گيا- اس سے پہلے ان شہدا کی تعداد چار اور زخمیوں کی تعداد گیارہ اعلان کی گئی تھی-

اس رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کو جارح صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے تازہ ترین اعداد وشمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک چونتیس ہزار چار سو چون فلسطینی شہید جبکہ 77575 فلسطینی زخمی ہوئے ہيں -

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم سات کاروائیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں چھیاسٹھ فلسطینی شہید اور ایک سو اڑتیس زخمی ہوگئے- ہفتے کو بھی مرکزی اور جنوبی غزہ پر جارح صیہونی حکومت کے حملوں میں سینتیس فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

ٹیگس