May ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین کے رامون ایئربیس پر عراق کی اسلامی مزاحمت کا حملہ

عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں واقع رامون ایئر بیس پر میزائل حملے کیا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: المیادین چینل کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے مقبوضہ علاقوں میں رامون ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے۔ بیان کے مطابق یہ حملہ الارقب کے اپ گریڈڈ قسم کے کروز میزائل کے ذریعے کیا گیا۔ یہ حملہ غزہ پٹی میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے جواب میں کیا گیا۔

مقبوضہ علاقوں پر گذشتہ دنوں انجام دی جانے والی کارروائیوں میں اسلامی مزاحمت عراق نے خبردار کیا تھا کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ  پر اپنے حملے جاری رکھے تو وہ اس حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دے گی۔ مقبوضہ علاقوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران یہ گروہ ہمیشہ غزہ کے عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف حملے پر زور دیتا رہا ہے۔

ٹیگس