حج میں جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی بڑھتی تعداد تشویشناک، آخر کون ہے ذمہ دار؟
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i434595-حج_میں_جاں_بحق_ہونے_والے_حاجیوں_کی_بڑھتی_تعداد_تشویشناک_آخر_کون_ہے_ذمہ_دار
فرانس پریس نے دعوی کیا ہے کہ اس کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 980 حاجیوں کی اس سال سعودی عرب میں موت ہوئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • حج میں جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی بڑھتی تعداد تشویشناک، آخر کون ہے ذمہ دار؟

فرانس پریس نے دعوی کیا ہے کہ اس کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 980 حاجیوں کی اس سال سعودی عرب میں موت ہوئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ہمارے ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں اس سال مرنے والے حاجیوں کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ حاجیوں کی موت کی سب سے بڑی وجہ گرمی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ سب سے زیادہ مصر کے حاجیوں کی موت ہوئی ہے اور اس سال حج کے دوران مرنے والے مصری حاجیوں کی تعداد 658 ہو گئی ہے جن میں سے 630 حاجی، بغیر اجازت کے حج کر رہے تھے۔

رپورٹ میں مزيد بتایا گيا ہے کہ مصری حاجیوں کے علاوہ انڈونیشیا کے 132، ہندوستان کے 68، اردن کے 60، ٹیونیشیا کے 35، عراقی کردستان کے 13 حاجیوں کی موت ہوئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے 14 دیگر حاجیوں کا تعلق دوسرے ملکوں سے تھا۔

سعودی حکومت کی رپورٹ کے مطابق اس سال حج میں 18 لاکھ لوگوں نے شرکت کی تھی جن میں سے 2 لاکھ حاجیوں کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔