ہندوستان میں بھی یوم عاشور آج منایا جا رہا ہے۔
ہندوستان میں بھی یوم عاشور آج (جمعہ کے روز) مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان میں آج یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عزادارانِ امام حسینؑ مجالس اور جلوس ہائے عزا میں شریک ہوکر شہدائے کربلا کا غم منا رہے ہیں۔
دہلی، لکھنؤ، ممبئی، حیدرآباد اور کولکاتا سمیت ہندوستان کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہات میں عزاداری کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں جوش و جذے کے ساتھ نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی جا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مختلف شہروں میں برآمد ہونے والے جلوسوں میں عزادارانِ امام حسینؑ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ مختلف شہروں میں منعقد ہونے والی مجالس عزا میں مقررین فضائل و مصائب امام حسینؑ بیان کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ تعلیمات حسینی پر بھی روشنی ڈال رہے ہیں۔
ملک کے تمام حصوں میں برآمد ہونے والے جلوسوں کے راستوں میں اور عزاداری کے مقامات پر حفاظت کے لیے بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گیے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel