Jul ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • داعش کے سرغنے ابوبکر بغدادی کی بیوہ کو سزائے موت

عراق کی عدالت نے داعش کے سابق سرغنے ابوبکر بغدادی کی بیوہ کو سزائے موت سنائی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غیرملکی میڈیا کے مطابق ابوبکر بغدادی کی پہلی اہلیہ اسما محمد کو دہشت گروہ کے ساتھ کام کرنے، انسانیت کے خلاف جرائم اور خواتین کو اپنے گھر پر قید رکھنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔ عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ نے ایزدی خواتین کو موصل میں اپنے گھر میں قید کیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ابوبکر بغدادی کی بیوہ عراقی سیکیورٹی اداروں کی حراست میں ہے۔ اس کی سزائے موت پر عملدرآمد عراقی اپیل کورٹ کی توثیق کے بعد ہوگا۔ واضح رہے کہ داعش کا سرغنہ ابوبکر بغدادی 2019ء میں امریکی فورسز کے حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

ٹیگس