گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کم از کم 75 شہری مارے گئے؛ شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i439579-گزشتہ_دو_ہفتوں_کے_دوران_کم_از_کم_75_شہری_مارے_گئے_شام_کے_بارے_میں_اقوام_متحدہ_کی_رپورٹ
انسانی حقوق کے امور میں اقوام متحدہ کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سینکڑوں شہری زخمی اور کم از کم 75 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۵:۴۲ Asia/Tehran
  • گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کم از کم 75 شہری مارے گئے؛ شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ

انسانی حقوق کے امور میں اقوام متحدہ کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سینکڑوں شہری زخمی اور کم از کم 75 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: انسانی حقوق کے امور میں اقوام متحدہ کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام میں 26 نومبر سے 8 دسمبر کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 28 بچوں اور 11 خواتین سمیت کم از کم 75 شہری مارے گئے جبکہ  کم از کم 282 دیگر افراد زخمی ہوئے جن میں 106 بچے اور 56 خواتین شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے اس ادارے نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ شام میں سلامتی اور انسانی صورتحال غیر مستحکم ہے۔