غرب اردن میں بڑھتی صیہونی جارحیت، القسام بریگیڈ کا انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i440971-غرب_اردن_میں_بڑھتی_صیہونی_جارحیت_القسام_بریگیڈ_کا_انتباہ
القسام بریگیڈ نے اپنے بیان ميں کہا ہے کہ غرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کی جنون آمیز جنگ اس کو ہرگز سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتی اور شہیدوں کا خون استقامت کا جذبہ بڑھائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۵:۵۷ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں بڑھتی صیہونی جارحیت، القسام بریگیڈ کا انتباہ

القسام بریگیڈ نے اپنے بیان ميں کہا ہے کہ غرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کی جنون آمیز جنگ اس کو ہرگز سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتی اور شہیدوں کا خون استقامت کا جذبہ بڑھائے گا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا  نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ القسام بریگیڈ نے اپنے ایک کمانڈر ایہاب ابو عطیوی اور ایک مجاہد رامز ضمیری کی شہادت پر ایک بیان جاری کرکے تعزیت پیش کی ہے۔
حماس کے فوجی بازور القسام بریگیڈ نے غرب اردن کے علاقے طولکرم میں اپنے دو مجاہدین کی شہادت پر کہا ہے کہ مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی جنونی جنگ پسندی اس کو سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی جوانوں نے غرب اردن کے علاقے میں کم از کم ۱۵ مزاحمتی کارروائیاں انجام دیں۔