سعودی عرب لبنان سے تصادم نہیں چاہتا: سعودی ایلچی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i447490-سعودی_عرب_لبنان_سے_تصادم_نہیں_چاہتا_سعودی_ایلچی
لبنان کے لیے سعودی ایلچی نے کہا ہے کہ سعودی عرب لبنان کے ساتھ تصادم کی راہ اختیار نہیں کرے گا
(last modified 2025-09-22T11:56:05+00:00 )
Sep ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب لبنان سے تصادم نہیں چاہتا: سعودی ایلچی

لبنان کے لیے سعودی ایلچی نے کہا ہے کہ سعودی عرب لبنان کے ساتھ تصادم کی راہ اختیار نہیں کرے گا

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کے لیے سعودی ایلچی یزید بن فرحان نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ان سے مسلسل رابطے میں ہے اور جنوبی لبنان کی تعمیرِ نو کا عمل انہی کے ذریعے ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے لبنان کے ساتھ کھلے مکالمے کی پالیسی اپنائی ہےاور سعودی عرب لبنان میں کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا بلکہ ملک کی تعمیرِ نو اور ریاستی استحکام کے لیے کوشاں ہے۔