غزہ میں اسرائیلی انٹیلیجنس سرگرمیوں کا انکشاف، متعدد ایجنٹ گرفتار
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i448384-غزہ_میں_اسرائیلی_انٹیلیجنس_سرگرمیوں_کا_انکشاف_متعدد_ایجنٹ_گرفتار
غزہ ميں سیکورٹی اہلکاروں کے ایک آپریشن میں صیہونی ایجنٹوں کے ایک گینگ کے عناصر گرفتار کرلئے گئے
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Oct ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۶:۲۶ Asia/Tehran
  • غزہ میں اسرائیلی انٹیلیجنس سرگرمیوں کا انکشاف، متعدد ایجنٹ گرفتار

غزہ ميں سیکورٹی اہلکاروں کے ایک آپریشن میں صیہونی ایجنٹوں کے ایک گینگ کے عناصر گرفتار کرلئے گئے

سحرنیوز/عالم اسلام: منگل کو "رادع" سیکورٹی دستے نے جنوبی غزہ میں صیہونی حکومت کے  زر خرید ایجنٹوں کے خلاف کامیاب آپریشن انجام دیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق " یاسر ابو شباب" نامی صیہونی ایجنٹوں کے گینگ کے خلاف اس آپریشن میں  متعدد زرخرید صیہونی ایجنٹ گرفتار کرلئے گئے۔  

غزہ میں سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابوشباب نامی گینگ کے اراکین کی نقل و حرکت کی کئی دن تک نگرانی کے بعد، یہ آپریشن انجام دیا گیا جو کامیاب رہا۔