Oct ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل میں ترکیہ کی فلسطین کی حمایت، مکمل رکنیت کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں ترکیہ کے نائب مندوب نے او آئی سی کے رکن ملکوں کی طرف سے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دلانے کے لئے جلد سے جلد ضروری اقدامات انجام دیئے جائيں

سحرنیوز/عالم اسلام: ترکیہ کے نائب مندوب اصلی گوون نے مشرق وسطی کے حالات بالخصوص فلسطین کی صورتحال کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

 انھوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ 22 ستمبر کو فلسطین کے بارے میں بین الاقوامی اجلاس میں، اقوام متحدہ کے رکن 11 ملکوں کے سربراہوں نے فلسطین کو ایک آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔  

ٹیگس