Jan ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • شام میں ہزاروں داعشی قیدی جیل سے فرار، سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے

قسد نے شام کے شمال میں الشدادی جیل کی صورتحال کے بارے میں ایک بیان جاری کیا اور اعلان کیا کہ یہ جیل قسد فورسز کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شام ڈیموکریٹک فورس (قسد) نے شام کے شمال میں الشدادی جیل کی صورتحال کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الشدادی جیل، جہاں ہزاروں داعشی قیدی ہیں، آج صبح سے دمشق سے وابستہ افواج کے مسلسل حملوں کا شکار ہے۔

قسد نے کہا کہ اگرچہ الشدادی جیل علاقے میں واقع بین الاقوامی اتحاد کی چھاؤنی سے تقریباً دو کلومیٹر دور واقع ہے، لیکن اس چھاؤنی نے بار بار کی درخواستوں کے باوجود کوئی مدد نہیں کی۔

قسد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ الشدادی جیل فی الحال ہماری افواج کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ہے۔ اور ہزاروں کی تعداد میں خطرناک داعشی دہشت گرد فرار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس