Mar ۰۶, ۲۰۲۶ ۲۳:۱۲ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ کی ہندوستان و سری لنکا کے ہم منصبوں سے ملاقات ، سری لنکا کا شکریہ

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ہندوستان کے وزیر خارجہ سوبرامنیم جے شنکر اور سریلانکا کے وزیر خارجہ ویجیت ہرات نے ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی جارحیت کے بعد علاقے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں دوطرفہ گفتگو کی ہے-

سحرنیوز/ایران:    وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکی اور صیہونی حکومت کے گذشتہ دنوں کے جرائم کی تفصیلات بتاتے ہوئے، امریکہ اور صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کی ٹھوس مذمت کرنے کے لئے اقوام متحدہ اور حکومتوں کی ذمہ داری پر تاکید کی-
عباس عراقچی نے کسی انتباہ کے بغیر ایران کے ساحل سے دوہزار میل دور بین الاقوامی پانیوں میں ایران کے دنا جہاز کو نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس جارحیت کی بین الاقوامی اداروں میں قانونی کارروائی اور تحقیقات انجام دینے پر تاکید کی ہے-
عراقچی نے اسی طرح دنا بحری جہاز کے عملے کو پچانے کے لئے سری لنکا کی کوششوں کی قدردانی کی اور ایرانی جہازوں اور اس کے عملے کی حفاظت کی اہمیت پر تاکید کی
فریقین نے دوطرفہ بات چیت جاری رہنے پر زور دیا -

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس