اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر ایران کو مبارکباد، الہام علی‌اف کا پیغام
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i452201-اسلامی_انقلاب_کی_سالگرہ_پر_ایران_کو_مبارکباد_الہام_علی_اف_کا_پیغام
آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی پر زور دیا۔
(last modified 2026-02-23T14:10:15+00:00 )
Feb ۱۱, ۲۰۲۶ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر ایران کو مبارکباد، الہام علی‌اف کا پیغام

آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی پر زور دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔

صدر علی اف نے اپنے پیغام میں ایران اور آذربائیجان کے عوام اور حکومتوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ان کے مشترکہ مذہبی و ثقافتی بنیادوں اور طویل المدتی ہمسایہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

آذربائیجانی صدر نے کہا کہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، دستخط شدہ دستاویزات اور نافذ کیے گئے مشترکہ منصوبے تہران اور باکو کے درمیان باہمی مفاد کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok, whatsappchannel