سعودی ولی عہد کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i459064-سعودی_ولی_عہد_کی_امریکی_سینٹکام_کمانڈر_سے_ملاقات
سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان فوجی تعاون اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
(last modified 2026-11-19T09:37:31+00:00 )
Nov ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • سعودی ولی عہد کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان فوجی تعاون اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سحرنیو/ایران:  سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں امریکی سینٹکام (CENTCOM) کے کمانڈر بریڈ کوپر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات، بالخصوص فوجی تعاون کے فروغ اور خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امریکی سینٹکام کمانڈر بریڈ کوپر نے اپنے ہمراہ آنے والے وفد کے ساتھ سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے بھی الگ ملاقات کی۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel