القسام بریگیڈ کے بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
عراق کی وزارت ٹرانسپورٹ نے بغداد کے بین الاقوامی ایرپورٹ سے ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل پروازیں بند ہونے کی خبر کی تردید کی ہے۔
غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک فلسطینی صحافی وفا العودینی اور ان کے خاندان کے افراد شہید ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ غزہ کے وسطی علاقے میں ان کے گھر پر کیا گیا تھا۔
غاصب اسرائیل جنگی جنون میں بے لگام ہو گیا، غزہ، لبنان اور یمن کے بعد شام کے دارالحکومت دمشق پر بھی فضائی حملہ کر دیا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اقوام متحدہ سے غزہ اور لبنان میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی صورت میں اسرائیل کے خلاف طاقت کے استعمال کا مطالبہ کردیا۔
دہشتگرد صیہونی حکومت نیل سے فرات تک کے علاقوں پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو مزاحمتی محاذوں نے ڈٹ کر اس کا مقابلہ کیا اور غاصبوں کا خواب پورا نہیں ہونے دیا۔ تفصیلات ویڈیو میں دیکھیے۔
صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں ایک اسکول پر بمباری کی ہے کہ جس میں فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔
دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت کے میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔
اسرائیل کی جنگی کابینہ کی جانب سے لبنان میں زمینی کارروائی شروع کرنے پر اتفاق کئے جانے کے چند گھنٹے بعد، اسرائیلی حکومت نے بیروت کے نواحی علاقوں کو سات بار فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔
یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون دشمن کا گیارہواں ڈرون ہے جسے مار گرایا گیا۔