یمن پر امریکہ کی ایک بار پھر بمباری
Mar ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
امریکی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمنی دارالحکومت صنعا کو نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکہ نے صہیونی حکومت کی مدد کے سلسلے میں یمن پر دوبارہ حملہ کیا ہے۔ مقامی ذرائع نے صنعا پر امریکی جنگی طیاروں کے حملے کی تصدیق کی ہے۔ ان حملوں میں صنعا کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
المسیرہ چینل نے کہا ہے کہ امریکی طیاروں نے صنعاء کے شمال میں واقع الدیلمی فوجی اڈے پر دو مرتبہ بمباری کی ہے۔