ایران کا ایٹمی مسئلہ ڈپلومیسی کے ذریعے حل کیا جائے: پاکستانی وزیر خارجہ
Jul ۱۱, ۲۰۲۵ ۲۲:۳۸ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کا ایٹمی مسئلہ ڈپلومیسی کے ذریعے حل کیا جائے۔
سحرنیوز/پاکستان: ارنا کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کوالا لمپور میں علاقائی تنظیم آسیان کے بتیسویں اجلاس سے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے کہا کہ جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تہران کی مساعی قابل تحسین ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی عوام کی امنگوں اور آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل کی حمایت نیزاس حوالے سے کہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بیت المقدس ہونا چاہئے، پاکستان کا موقف اٹل ہے۔