Jul ۱۱, ۲۰۲۵ ۲۲:۳۲ Asia/Tehran
  • درہ خرم آباد یونسکو کی عالمی میراث میں ہوا شامل

ایران کے صوبہ لرستان کے گورنر نے درہ خرم آباد کے عالمی رجسٹریشن کو ایران کے لئے ایک بڑا افتخار اور آثار قدیمہ کے اس ورثے کے تحفظ کے لئے اجتماعی ملی مساعی کی کامیابی قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق ایران کے صوبہ لرستان کے گورنر نے جمعہ 11 جولائی کو  درہ خرم آباد کے عالمی رجسٹریشن کی نشست میں کہا کہ یونسکو کی عالمی میراث کی کمیٹی کے سینتالیسویں اجلاس میں درہ خرم آباد کو ماقبل تاریخ کی قدیمی ترین میراث کی حثیت سے رجسٹر کیا گیا جو ایران بالخصوص صوبہ لرستان کے عوام کے لئے فخر کی بات ہے۔   

 انھوں نے کہا کہ درہ خرم آباد، انسانی تہذیب و تمدن کا ایک خزانہ ہے جس کو  آثار قدیمہ کی عالمی میراث کی حیثیت ملنے کے بعد اس صوبے میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور ثقافتی میراث کو متعارف کرانے کے مواقع دستیاب ہوں گے۔  

صوبہ لرستان کے گورنر نے کہا کہ درہ خرم آباد، 60 ہزار برس سے زائد عرصے پر محیط بشری حیات اور انسانی تہذیب  کی قدیمی ترین میراث ہے  اور اس کی  یہی قدامت، اس کو دیگر ملکوں کے مشابہ آثار میں ممتاز حیثیت عطا کرتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایران کے صوبہ لرستان میں 5 ہزار سے زائد آثار قدیمہ پائے جاتے ہیں۔

ٹیگس