غزہ پر صیہونی جارحیت جاری، دسیوں نہتے فلسطینی خاک و خون میں غلطاں
Jul ۱۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا البانیز پر پابندی لگانے کو صیہونی جرائم میں امریکی مشارکت کی نشاندہی قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حماس نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ امریکا نے فلسطین کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا البانیز پر پابندی لگا کرظاہر کردیا ہے کہ واشنگٹن غاصب صیہونی حکومت کے جنگی جرائم میں شریک ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ البانیز پر پابندی لگانا، بین الاقوامی اداروں اور ان کے نمائندوں کی توہین ہے۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا البانیز پر پابندی لگاکر یہ بھی ظاہر کردیا ہےکہ غزہ میں انسانی المیہ کے بارے میں بین الاقوامی اداروں کی رپورٹوں کو وہ کوئی اہمیت نہيں دیتا۔