Aug ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں دھماکہ، درجنوں ہلاک و زخمی

سعودی عرب میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں سترہ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو جنوبی صوبے عسیر کے صدر مقام ابہا میں سعودی فوسز کی ایک مسجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں سترہ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے- گذشتہ مہینوں کے دوران سعودی عرب میں شیعہ مساجد اور پولیس کے مراکز پر کئی دہشت گردانہ حملے ہوئے تھے جن میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے- واضح رہے کہ بیشتر ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ علاقے کے ممالک بالخصوص یمن میں سعودی عرب کی مداخلت کے باعث اس ملک میں بدامنی میں اضافہ ہو گا-