سعودی عرب کے سیکڑوں تربیت یافتہ فوجی یمن کے لئے روانہ
Aug ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
یمن کے فوجی ذرائع نے سعودی عرب کے سیکڑوں تربیت یافتہ فوجی جوانوں کے یمن پہنچنے کی خبر دی ہے-
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے فوجی اور قبائلی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے سیکڑوں تربیت یافتہ فوجی، دسیوں گاڑیوں اور فوجی ہتھیاروں سے لیس ہو کر یمن میں داخل ہو گئے ہیں- یمن کے فوجی ذرائع کے مطابق سعودی فوجی، گاڑیاں اور ہتھیار، صوبہ مآرب اور شبوہ کی جانب پہنچائے جا رہے ہیں تاکہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز سے برسرپیکار، سعودی ایجنٹوں کی مدد کی جا سکے- یمن کے فوجی اور قبائلی ذرائع نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ان سعودی فوجیوں اور ہتھیاروں کے یمن منتقل کئے جانے کا مقصد، عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ سے وابستہ عوامی فورسز اور فوج کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینا ہے-