Aug ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • یمن کے مستقبل میں انصار اللہ کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے یمن کے مستقبل میں عوامی تحریک انصار اللہ کے اہم کردار کا اعتراف کیا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ عوامی تحریک انصار اللہ، جو یمنی عوام کے ایک طبقے کی نمائندگی کر رہی ہے، اس ملک کے مستقبل میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتی ہے تاہم انھوں نے یمن میں انصار اللہ کی جانب سے حکومتی اداروں کی ذمہ داری سنبھالے جانے اور سنجیدہ کردار ادا کئے جانے پر مخالفت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ عوامی تحریک انصار اللہ اور یمن کی قومی کانگریس سمیت یمن کے مختلف سیاسی گروہوں کے نمائندے عمان کے دارالحکومت مسقط روانہ ہو چکے ہیں تاکہ اس ملک کے بحران کے حل کے لئے گفتگو کے نئے دور کا آغاز کیا جا سکے۔ دوسری جانب صیہونی وزارت خارجہ کے سیکریٹری ڈورہ گولڈ نے زور دیکر کہا ہے کہ آل سعود اور صیہونی حکومتیں، آپس میں متحد ہیں۔ یمن کے صعدہ پریس نے اس بارے میں لکھا ہے کہ اس بات سے ان دونوں حکومتوں کے درمیان جاری گہرے تعلقات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ برطانوی مصنف ڈیوڈ ہیرسٹ نے بھی کہا ہے کہ امریکہ اور مصر کے ساتھ ساتھ، سعودی عرب علاقے میں صیہونی حکومت کا تیسرا خفیہ اتحادی ہے۔