اسرائیل کے ساتھ ہماری جنگ بدستور جاری ہے: میشل عون
Aug ۱۵, ۲۰۱۵ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
لبنان کی آزاد قومی تحریک کے سربراہ میشل عون نے کہا ہے کہ تینتیس روزہ جنگ کو نو سال گزرنے کے باوجود اسرائیل کے ساتھ ہماری جنگ بدستور جاری ہے-
المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میشل عون نے کہا کہ تینتیس روزہ جنگ نے ہمیں عزت و کرامت عطا کی- ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے تینتیس روزہ جنگ کی مانند کوئی اور جنگ شروع کی تو یقینا حزب اللہ اس جنگ میں کامیاب ہو گی اور میں اسرائیل کے مقابلے میں لبنانی عوام کے دفاع کے سلسلے میں حزب اللہ کے اقدامات کی حمایت کرتا ہوں- میشل عون نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ، لبنان میں ایک مضبوط تنظیم ہے اور وہ بدستور عوام کے دفاع کے راستے پر گامزن ہے اور اس سیاسی تنظیم کی ترجیح لبنانی معاشرے کا اتحاد ہے- ان کا مزید کہنا تھا کہ سید حسن نصراللہ ایک منفرد رہنما ہیں اور وہ حساس مواقع پر اپنا کردار بخوبی ادا کرتے ہیں اور میں نو سال گزرنے کے بعد حسن نصراللہ کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدے کا بدستور پابند ہوں-