Aug ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر یمنی فوج کا کنٹرول

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیوں میں سعودی عرب کا دو فوجی اڈے اس کے ہاتھ سے نکل گئے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے ایک مشترکہ کارروائی میں جنوبی سعودی عرب کے جیزان علاقے میں واقع قوا نامی فوجی اڈے اور اس کے اطراف کی پہاڑیوں پر مکمل قبضہ کرلیا ہے۔ اس سے پہلے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جیزان ہی میں واقع غرف الشیخ نامی فوجی اڈے پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا تھا-یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کی کاروائی میں سعودی فوج کی درجنوں گاڑیاں تباہ اور متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب نے یمنی فوج کی کارروائی میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے- یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ ابین کے مکیراس علاقے میں سعودی عرب کے ایجنٹوں اور القاعدہ کے دہشت گردوں کی ہلاکت یا گرفتاری کی خبر دی ہے - اس رپورٹ میں ہلاک یا گرفتار کئےجانے والے دہشت گردوں کی تعداد کی جانب اشارہ نہیں کیا گیا ہے- ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ میکراس کے علاقے میں یمنی فوج اور القاعدہ دہشت گردوں کے درمیان گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور دہشت گردوں کو سعودی عرب کے آپاچی ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہونے کے باوجود، انھیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے-
az25082015