شام کی فوج نے تل الوردات پرکنٹرول حاصل کرلیا
Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
شام کی فوج نے شمالی درعا کے مضافات میں تل الوردات علاقے پرکنٹرول سنبھال لیا ہے
العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اورجبھۃ النصرہ سے موسوم دہشت گرد گروہ کے درمیان جھڑپ کے بعد اس گروہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اورشام کی فوج نے شمالی درعا کے مضافات میں واقع تل الوردات علاقے پرکنٹرول حاصل کرلیا-درایں اثنا شام کی فوج، درعا کے بلد نامی علاقے میں مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پرحملے جاری رکھے ہوئے ہے- شامی فوج نے شمال مشرقی درعا کے مضافات میں واقع "مشرقی کرک" نامی گاؤں میں بھی مسلح عناصر کے ٹھکانوں پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں-
فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کی فوج کا دفاع اورشدید حملے، درعا اوراس کے اطراف میں شامی فوج کی کامیابی کا اصل سبب ہے-